ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / مینگلور عدالت میں سنسنی خیز واردات ؛ جنسی ہراسانی کے ملزم کی عدالت میں ہی خودکشی

مینگلور عدالت میں سنسنی خیز واردات ؛ جنسی ہراسانی کے ملزم کی عدالت میں ہی خودکشی

Sun, 26 Mar 2017 12:10:52    S.O. News Service

منگلورو26؍مارچ (ایس او نیوز)بجپے پولیس اسٹیشن سے وابستہ ایک ہیڈکانسٹیبل نے جسے جنسی ہراسانی کے معاملے میں منگلورو ڈسٹرکٹ کورٹ لایا گیا تھا، اچانک  عدالت کے چوتھے منزلے سے کود کر خودکشی کرلی ۔ جس سے عدالت میں سنسنی پھیل گئی۔

بتایا جاتا ہے کہ ہیڈکانسٹیبل پروین پر الزام تھا کہ اس نے ایک لڑکی کی نہاتے ہوئے ویڈیو بنائی تھی۔ اس کے خلاف نابالغوں کے ساتھ جنسی ہراسانی کے خلاف موجود POCSOقانون کے تحت کیس درج کیا گیا تھا۔ اسے جب IIڈسٹرکٹ اینڈ سیشنس کورٹ میں پیشی کے لئے لایا گیا تو اس نے اچانک چوتھے منزلے سے چھلانگ لگادی اور دوسرے منزلے پر گرگیا۔ پروین کوشدید زخمی حالت میں فوری اسپتال لے جایا گیا، مگر کچھ دیر بعدہی وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے  دم توڑ دیا۔


Share: